آیت 11
 

اِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰکُمۡ فِی الۡجَارِیَۃِ ﴿ۙ۱۱﴾

۱۱۔ جب پانی میں طغیانی آئی تو ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کیا۔

تفسیر آیات

۱۔ طوفان نوح پانی میں طغیانی آنے کی وجہ سے آیا۔ بعض علمائے اعلام کا خیال ہے کہ یہ طوفان سمندر میں ایک بڑا آسمانی پتھر یا دمدار ستارہ گرنے سے آیا ہو گا جس سے پانی میں طغیانی آ گئی۔

۲۔ حَمَلۡنٰکُمۡ: ہم نے تمہیں کشتی میں اٹھایا۔ تمہیں سے مراد تمہارے باپ دادا کو، جن سے تمہاری نسلیں چلی ہیں۔

۳۔ فِی الۡجَارِیَۃِ: یعنی فی السفینۃ الجاریۃ ایک جاری اور رواں کشتی میں سوار کیا۔


آیت 11