آیت 47
 

اَمۡ عِنۡدَہُمُ الۡغَیۡبُ فَہُمۡ یَکۡتُبُوۡنَ﴿۴۷﴾

۴۷۔ یا ان کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھتے ہوں؟

تفسیر آیات

یا ان تکذیبی عناصر کے پاس غیب کی باتیں ہیں جنہیں ان لوگوں نے اپنے ہاں حفظ اور ثبت کر رکھا ہے۔ ان مکتوبات میں ان کی ہدایت کی ضروری باتیں درج ہیں۔ اس لیے انہیں آپ کی ہدایات کی ضرورت نہیں ہے یا یہ لوگ کسی بھی غیبی رسالت کے محتاج نہیں ہیں؟


آیت 47