آیت 46
 

اَمۡ تَسۡـَٔلُہُمۡ اَجۡرًا فَہُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَ ﴿ۚ۴۶﴾

۴۶۔ کیا آپ ان سے اجرت مانگتے ہیں جس کے تاوان تلے یہ لوگ دب جائیں ؟

تشریح کلمات

مَّغۡرَمٍ:

( غ ر م ) بلا وجہ ادا کرنے پڑنے والا مالی بوجھ

تفسیر آیات

اے رسول! آپ نے ان پر کبھی مالی بوجھ نہیں ڈالا۔ تبلیغ رسالت کی مالی اجرت نہیں مانگی۔ کوئی مادی مفادات ان سے وابستہ نہیں کیے کہ وہ یہ عذر پیش کریں کہ مال کی محبت اور مالی بوجھ نے ہمیں تکذیب پر اکسایا۔


آیت 46