آیت 41
 

اَمۡ لَہُمۡ شُرَکَآءُ ۚۛ فَلۡیَاۡتُوۡا بِشُرَکَآئِہِمۡ اِنۡ کَانُوۡا صٰدِقِیۡنَ﴿۴۱﴾

۴۱۔ کیا ان کے شریک ہیں؟ پس اگر وہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لے آئیں۔

تفسیر آیات

قیامت کے دن کافر اور مومن کو ایک جیسا کرنے کے لیے کیا ان کے پاس کوئی شریک کار ہیں کہ وہ شریک کار تم سے مل کر اس کام کو انجام دیں؟ اگر کوئی ایسے شریک کار ہیں تو انہیں آگے لے آئیں اور ان کی نشاندہی کریں؟


آیت 41