آیت 40
 

سَلۡہُمۡ اَیُّہُمۡ بِذٰلِکَ زَعِیۡمٌ ﴿ۚۛ۴۰﴾

۴۰۔ آپ ان سے پوچھیں: ان میں سے کون اس کا ذمہ دار ہے؟

تشریح کلمات

زَعِیۡمٌ:

( ز ع م ) ذمہ دار۔ کفیل

تفسیر آیات

اگر قیامت کے دن مسلمان اور مشرک دونوں نے برابر ہونا ہے تو تم میں سے کوئی ایسا شخص ہے جو اس بات کی ذمہ داری اٹھائے اور ضمانت دے؟ اس قسم کے اختیار کامالک اگر تم میں موجود ہو تو وہ اس کی سند پیش کرے۔


آیت 40