آیت 39
 

اَمۡ لَکُمۡ اَیۡمَانٌ عَلَیۡنَا بَالِغَۃٌ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ ۙ اِنَّ لَکُمۡ لَمَا تَحۡکُمُوۡنَ ﴿ۚ۳۹﴾

۳۹۔ یا ہمارے ذمے تمہارے لیے قیامت تک کے لیے کوئی عہد و پیمان ہے کہ تمہیں وہی ملے گا جس کو تم مقرر کر دیتے ہو؟

تفسیر آیات

ایک صورت یہ ہو سکتی تھی کہ اللہ کے ساتھ تمہارا کوئی معاہدہ ہوا ہو۔ اس معاہدے کے تحت تمہارے لیے وہی عقائد قابل قبول ہوں جن کا خود تم نے فیصلہ کیا ہے۔ یعنی عقائد کا فیصلہ کرنے کا حق اللہ نے تمہیں دیا ہو کہ تم جو عقائد اپنے لیے اختیار کرو، وہی درست ہوں؟


آیت 39