آیت 16
 

سَنَسِمُہٗ عَلَی الۡخُرۡطُوۡمِ﴿۱۶﴾

۱۶۔ عنقریب ہم اس کی سونڈ داغیں گے۔

تفسیر آیات

اس متکبر کو ذلیل و خوار کرنے کے لیے اس کی سونڈ کو داغ دیں گے۔ سونڈ سور کی ہوتی ہے۔ یعنی جس نے اپنی ناک بہت بڑی کر کے تکبر و رعونت کا مظاہرہ کیا ہے اسے ذلت و خواری سے دوچار کریں گے۔

اس میں اس شخص کی ذلت و رسوائی کی دو باتیں ہیں:

اول: ناک کی جگہ سونڈ کہا ہے جو ایک اہانت ہے چونکہ سونڈ سور کی ہوتی ہے۔

دوم: ناک انسان کے چہرے کا نمایاں ترین حصہ ہے۔ اسے داغنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ انتہائی ذلت اٹھائے۔


آیت 16