آیت 14
 

اَنۡ کَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیۡنَ ﴿ؕ۱۴﴾

۱۴۔ اس بنا پر کہ وہ مال و اولاد کا مالک ہے۔

تفسیر آیات

مذکورہ بری صفات کے مالک کی باتوں میں اس بنا پر نہ آئیں کہ اس کے پاس مال و اولاد کی کثرت ہے۔ یعنی کہیں اس کی دولت دھوکے میں نہ ڈالے کہ انسان کو مال و دولت کی وجہ سے اس کی صفاتِ بد نظر نہ آئیں یا انہیں نظر انداز کرے، چونکہ عام طور پر مال و دولت کے پردے میں بہت سے عیوب چھپ جاتے ہیں۔ کہاوت ہے: مالدار کی بدبوبھی اچھی لگتی ہے۔

واضح رہے قرآن کا طرز خطاب یہ ہے کہ بعض مطالب کو اپنے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے خطاب کر کے ارشاد فرماتا ہے اور سمجھانا امت کو مقصود ہوتا ہے۔


آیت 14