آیت 24
 

قُلۡ ہُوَ الَّذِیۡ ذَرَاَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ وَ اِلَیۡہِ تُحۡشَرُوۡنَ﴿۲۴﴾

۲۴۔ کہدیجئے: اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلا دیا اور تم اسی کے روبرو جمع کیے جاؤ گے۔

تشریح کلمات

ذَرَاَ:

( ذ رء ) خلق کرنے کے معنوں میں ہے یہ لفظ خلق ایجادی کے معنوں میں ہے۔ یعنی عدم سے وجود میں لانے کے معنوں میں۔ بعض اہل لغت نے اس لفظ کے خلقت اور کثرت کے معنی کیے ہیں۔ ہم نے دوسرے معنی کا انتخاب لفظ فِیْ کی وجہ سے کیا ہے۔

تفسیر آیات

اللہ نے انسان کو زمین سے پیدا کیا ہے۔ آخر مین زمین میں چلا جائے گا۔ وَ اِلَیۡہِ تُحۡشَرُوۡنَ پھر جس طرح پہلی بار زمین سے برائے ذمے داری و آزمائش اور استحقاق و تکامل نکالا تھا، ایک بار پھر برائے حساب، ثواب و عقاب نکالے گا۔


آیت 24