آیت 21
 

اَمَّنۡ ہٰذَا الَّذِیۡ یَرۡزُقُکُمۡ اِنۡ اَمۡسَکَ رِزۡقَہٗ ۚ بَلۡ لَّجُّوۡا فِیۡ عُتُوٍّ وَّ نُفُوۡرٍ﴿۲۱﴾

۲۱۔ اگر اللہ اپنی روزی روک دے تو کون ہے جو تمہیں رزق دے مگر یہ لوگ سرکشی اور نفرت پر اڑ گئے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ اگر اللہ تمہیں رزق دینا اور آسمان سے بارش برسانا روک لے، زمین سے روئیدگی کی قوت سلب کر لے اور دانے کو شگافتہ ہونے سے روک دے تو وہ کون ہے جو اللہ کی جگہ یہ کام کرے اور بارش، زمین اور دانے کے علاوہ دیگر ذرائع سے رزق فراہم کرے۔

۲۔ بَلۡ لَّجُّوۡا: بلکہ یہ مشرکین حقیقی رازق کو تسلیم کرنے سے سرکشی کر رہے ہیں اور داعیان حق سے نفرت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔


آیت 21