آیت 20
 

اَمَّنۡ ہٰذَا الَّذِیۡ ہُوَ جُنۡدٌ لَّکُمۡ یَنۡصُرُکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ ؕ اِنِ الۡکٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِیۡ غُرُوۡرٍ ﴿ۚ۲۰﴾

۲۰۔ رحمن کے سوا تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کر سکے؟ کفار تو بس دھوکے میں ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ مشرکین اپنے بتوں کو اپنا محافظ سمجھتے تھے۔ ان سے خطاب ہے کہ اللہ کے سوا تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کرے اور عذاب الٰہی سے تمہیں بچا لے۔

۲۔ اِنِ الۡکٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِیۡ غُرُوۡرٍ: کافر، بت پرست اس دھوکے میں ہیں کہ اصنام انہیں تحفظ فراہم کریں گے جن کے پاس اپنے آپ کو تحفظ دینے کا شعور نہیں۔


آیت 20