آیت 7
 

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَا تَعۡتَذِرُوا الۡیَوۡمَ ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ٪﴿۷﴾

۷۔ اے کافرو! آج عذر پیش نہ کرو، جو عمل کرتے رہے ہو بس تمہیں اسی کی سزا مل جائے گی۔

تفسیر آیات

کافر جب عذاب جہنم میں مبتلا ہوں گے تو ان کافروں کا کوئی عذرقبول نہیں کیا جائے گا چونکہ یہ عذاب خود ان کے اعمال کا نتیجہ ہے اور خود ان کے اعمال امر واقع ہیں۔ اس سے عذر کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ جب ان کے برے اعمال خود عذاب بن جائیں تو عذر کیسا؟


آیت 7