آیت 13
 

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ﴿۱۳﴾

۱۳۔ اللہ (ہی معبود برحق ہے) اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور مومنین کو اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے۔

تفسیر آیات

۱۔ اس اللہ کی اطاعت کرو جس کی اطاعت کرنا اس کے معبود ہونے کی وجہ سے لازم ہے۔ چونکہ اطاعت ایک قسم کی بندگی ہے اور بندگی صرف اللہ کی ہوتی ہے۔

۲۔ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ: توکل علی اللّٰہ ، اللہ کی بندگی کی ایک اہم صورت ہے اور اس کے لیے ایمان کا ایک اہم مرتبہ لازم ہے۔


آیت 13