آیت 5
 

اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ نَبَؤُا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ ۫ فَذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِہِمۡ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۵﴾

۵۔ کیا تمہارے پاس ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہو گئے تھے پھر انہوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھ لیا تھا؟ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔

تشریح کلمات

وَبَالَ:

( و ب ل ) ہر اس چیز کو وبال کہا جاتا ہے جس سے ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

تفسیر آیات

۱۔ اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ: خطاب مشرکین سے ہے کہ کیا تم تک گزشتہ اقوام کی سرنوشت کی خبر نہیں پہنچی جن کی طرف انبیاء مبعوث ہوئے۔یہ لوگ ان انبیاء پر ایمان نہیں لائے، کفر اختیار کیا۔ یہ کفر ان کے لیے کس قدر وبال جان بن گیا؟


آیت 5