آیت 4
 

ذٰلِکَ فَضۡلُ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ﴿۴﴾

۴۔ یہ اللہ کا فضل ہے، جسے وہ چاہتا ہے وہ عنایت فرماتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔

تفسیر آیات

اس فضل سے مراد رسالت ہی ہوسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر یہ فضل فرمایا کہ قیامت تک آنے والی تمام نسلوں کی تعلیم و تزکیہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعہ فرمایا۔ اس سے بڑا فضل ہو نہیں سکتا، اور ممکن ہے اس سے مراد آنے والی نسلیں ہوں جن پر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور ان کی ہدایت و نجات کے لیے ایک نبی مبعوث فرمایا۔


آیت 4