آیت 131
 

ذٰلِکَ اَنۡ لَّمۡ یَکُنۡ رَّبُّکَ مُہۡلِکَ الۡقُرٰی بِظُلۡمٍ وَّ اَہۡلُہَا غٰفِلُوۡنَ﴿۱۳۱﴾

۱۳۱۔ وہ اس لیے کہ آپ کا رب بستیوں کو ظلم سے اس حال میں تباہ نہیں کرتا کہ اس کے باشندے بے خبر ہوں۔

تفسیر آیات

اللہ نے فرمایا کہ ہم نے پیغمبروں کو بھیجا اور لوگوں کو تنبیہ کی تاکہ قیامت کے دن سے ڈرایا جائے، وہ سب اس لیے کیا کہ یہ عدل الٰہی کے خلاف ہے کہ حجت تمام کرنے سے پہلے بے خبری میں لوگوں پر عذاب نازل کرے۔ اگر ایسا کرتا تو ظلم ہوتا۔

بِظُلۡمٍ: کی ایک تفسیر یہ ہے کہ ان بستیوں کو ان کے ظلم کی سزا میں ہلاک نہیں کرتے، اگر وہ غافل ہوں اور ان پر حجت پوری نہ ہوئی ہو۔ عذاب صرف اس صورت میں نازل ہوتا ہے جب ہماری حجت ان تک پہنچ جائے اور وہ از روئے عناد اس حجت کو مسترد کر دیں۔


آیت 131