آیت 129
 

وَ کَذٰلِکَ نُوَلِّیۡ بَعۡضَ الظّٰلِمِیۡنَ بَعۡضًۢا بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ﴿۱۲۹﴾٪

۱۲۹۔ اور اس طرح ہم ظالموں کو ان کے ان کرتوتوں کی وجہ سے جو وہ کر رہے ہیں ایک دوسرے پر مسلط کریں گے۔

تفسیر آیات

جب لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں اور شیطان کی اطاعت کرتے ہیں تو اللہ بھی ان میں سے ہر ایک کو دوسرے پر حاکم اور مسلط کر دیتا ہے۔ ایک ظالم دوسرے ظالم پر حاکم اور مسلط ہو گا تو وہ مزید ظلم اور گمراہی میں مبتلا کرتاہے۔ یہ سب خود ان کے اعمال کا قدرتی نتیجہ ہے۔

اہم نکات

۱۔ اللہ کی ولایت اور حاکمیت سے نکلنے کے بعد ظالم کے زیر تسلط جانا ہو گا: نُوَلِّیۡ بَعۡضَ الظّٰلِمِیۡنَ ۔

۲۔ بد اعمالیوں کی وجہ سے ظالم حکمران مسلط ہوتاہے۔ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ۔


آیت 129