آیت 20
 

لَا یَسۡتَوِیۡۤ اَصۡحٰبُ النَّارِ وَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ؕ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ہُمُ الۡفَآئِزُوۡنَ﴿۲۰﴾

۲۰۔ اہل جہنم اور اہل جنت برابر نہیں ہو سکتے، اہل جنت ہی کامیاب ہیں۔

تفسیر آیات

اللہ کو فراموش کرنے والے جہنمی اور اللہ کو یاد رکھنے والے جنتی ہیں۔ یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔ چونکہ جہنم والے تو اپنی زندگی کے بارے میں ہزیمت اور شکست سے دوچار ہوئے جب کہ جنت والوں نے اس جگہ کامیابی حاصل کی اور ابدی ناز نعیم کے مستحق ٹھہر گئے۔

دنیا والے اپنے مادی پیمانے کے مطابق مومن اور فاسق کو ایک جیسا سمجھتے ہیں بلکہ احیاناً فاسقین مومنین پر اپنی برتری جتاتے ہیں، بہت سے ظاہر بین بھی فاسقوں کی زرق برق سے متاثر ہوتے اور مومن کی روحانیت کو حقیر سمجھتے ہیں۔ حالانکہ فاسق فی الواقع ذلت و رسوائی کی کھائی کی طرف جا رہے ہوتے ہیں، اہل تقویٰ اپنے ارتقائی مراحل طے کر رہے ہوتے ہیں اور ہمیشہ کی کامیابی کی طرف جا رہے ہوتے ہیں۔


آیت 20