آیت 13
 

لَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ رَہۡبَۃً فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنَ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ قَوۡمٌ لَّا یَفۡقَہُوۡنَ﴿۱۳﴾

۱۳۔ ان کے دلوں میں اللہ سے زیادہ تمہاری ہیبت بیٹھی ہوئی ہے، یہ اس لیے کہ یہ لوگ سمجھتے نہیں ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ اگر یہ منافقین تم مسلمانوں کے خلاف عملاً محاذ آرائی کے لیے سامنے نہیں آتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہ ہو گا کہ ان کے دلوں میں خوف خدا نام کی کوئی چیز ہے بلکہ وہ تم مسلمانوں کی ایمانی شجاعت اور جاں نثاری سے مرعوب ہیں جس کا مشاہدہ ان منافقین نے مختلف جنگوں میں کیا ہے۔

۲۔ خدا کی بہ نسبت لوگوں سے خوف کھانا ان کی بے عقلی کی علامت ہے ورنہ عاقل کے لیے اللہ کی نافرمانی میں خوف ہے جس کے قبضۂ قدرت میں دنیا و آخرت ہے۔


آیت 13