آیت 12
 

لَئِنۡ اُخۡرِجُوۡا لَا یَخۡرُجُوۡنَ مَعَہُمۡ ۚ وَ لَئِنۡ قُوۡتِلُوۡا لَا یَنۡصُرُوۡنَہُمۡ ۚ وَ لَئِنۡ نَّصَرُوۡہُمۡ لَیُوَلُّنَّ الۡاَدۡبَارَ ۟ ثُمَّ لَا یُنۡصَرُوۡنَ﴿۱۲﴾

۱۲۔ اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر یہ ان کی مدد کے لیے آ بھی جائیں تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کی مدد نہیں کی جائے گی۔

تفسیر آیات

چنانچہ بعد میں ایسا ہی ہوا یہودی کئی دن محاصرے میں رہے۔ یہ منافقین ان کی مدد کو نہ پہنچے اور جب نکالے گئے تو ان کے ساتھ نہ نکلے۔ البتہ لڑائی کی نوبت نہ آئی۔ اگر آتی اور یہ منافقین یہودیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں سے لڑنے لگ جاتے تو پیٹھ پھیر کر میدان جنگ سے فرار ہونے والے تھے۔


آیت 12