آیت 4
 

ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ شَآقُّوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ۚ وَ مَنۡ یُّشَآقِّ اللّٰہَ فَاِنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ﴿۴﴾

۴۔ یہ اس لیے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کی اور جو اللہ سے دشمنی کرے تو اللہ یقینا سخت عذاب دینے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ یہ ذلت اور رسوائی اس لیے اٹھانا پڑی کہ ان یہودیوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ دشمنی کی۔

۲۔ وَ مَنۡ یُّشَآقِّ اللّٰہَ: پھر ایک کلی حکم بیان فرمایا: جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کی دشمنی کا ارتکاب کرے گا تو اسے عذاب سے دوچار ہونا ہو گا۔


آیت 4