آیت 19
 

اِسۡتَحۡوَذَ عَلَیۡہِمُ الشَّیۡطٰنُ فَاَنۡسٰہُمۡ ذِکۡرَ اللّٰہِ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزۡبُ الشَّیۡطٰنِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ الشَّیۡطٰنِ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ﴿۱۹﴾

۱۹۔ شیطان نے ان پر قابو پا لیا ہے اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے، یہ گروہ شیطان ہیں، آگاہ رہو! شیطان کا گروہ ہی یقینا خسارے میں ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ شیطان ان پر اس طرح غالب آ گیا کہ شیطان کی پیروی کرنے میں یہ لوگ ذکر خدا کو بھول گئے اب یہ لوگ اللہ سے خوف نہیں کرتے اور اللہ کی نافرمانی کرتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہیں ہوتے۔

۲۔ اُولٰٓئِکَ حِزۡبُ الشَّیۡطٰنِ: اب یہ لوگ شیطان کی پارٹی کے ممبر بن گئے جس میں سوائے خسارے کے اور کچھ نہیں ہے۔کسی نے خوب کہا ہے ؎

وکان فتی من جند ابلیس فارتقی

بہ الحال حتی صار ابلیس من جندہ

یہ شخص ابلیس کے لشکر میں سے تھا۔ اب ترقی پا کر حال یہ ہوا کہ ابلیس اس کے لشکر کا ہو گیا ہے۔


آیت 19