آیت 16
 

اِتَّخَذُوۡۤا اَیۡمَانَہُمۡ جُنَّۃً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ فَلَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ﴿۱۶﴾

۱۶۔ انہوں نے اپنی قسموں کو سپر بنا رکھا ہے پھر وہ راہ خدا سے روکتے ہیں، پس ان کے لیے ذلت آمیز عذاب ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ جب ان کے جرائم فاش ہونے لگتے ہیں تو وہ جھوٹی قسموں کو ڈھال بناتے ہیں اور راہ خدا پر چلنے سے روکتے بھی ہیں۔ یعنی قسم کھا کر اپنی قسم کے خلاف عمل کرتے ہیں۔

۲۔ فَلَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ: اس نفاق اور برے عمل کی وجہ سے انہیں رسوا کن عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔


آیت 16