آیت 18
 

اِنَّ الۡمُصَّدِّقِیۡنَ وَ الۡمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقۡرَضُوا اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَہُمۡ وَ لَہُمۡ اَجۡرٌ کَرِیۡمٌ﴿۱۸﴾

۱۸۔ یقینا صدقہ دینے والے مردوں اور صدقہ دینے والی عورتوں نیز ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اللہ کو قرض حسنہ دیا ہے کئی گنا کر دیا جائے گا اور ان کے لیے پسندیدہ اجر ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ راہ خدا میں صدقہ دینا، اللہ کو قرض حسن دینا ہے۔ اس قرض حسن کا ثواب کئی گنا ہو گا۔ سورہ بقرہ آیت ۱۶۱ میں فرمایا: راہ خدا میں دیے جانے والے ایک دانے کا ثواب سات سو گنا ہے اور خاص لوگوں کے لیے اس کو بھی دو گنا کیا جائے گا تو ایک کے لیے چودہ سو گنا ہو گا۔

۲۔ وَ لَہُمۡ اَجۡرٌ کَرِیۡمٌ: ظاہر آیت سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اجر کریم اس کئی گنا کے علاوہ ہے۔


آیت 18