آیت 17
 

اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یُحۡیِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ قَدۡ بَیَّنَّا لَکُمُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ﴿۱۷﴾

۱۷۔ جان رکھو! اللہ ہی زمین کو اس کے مردہ ہو جانے کے بعد زندہ کرتا ہے، ہم نے تمہارے لیے نشانیوں کو یقینا واضح طور پر بیان کیا ہے، شاید تم عقل سے کام لو۔

تفسیر آیات

۱۔ ان قلبی قساوت والوں سے خطاب ہے: اللہ کی ذات وہ ہے جو مردہ زمین میں جان ڈال دیتی ہے تم نے بھی اگر قساوت قلبی ترک کر دی اور احکام الٰہی پر عمل کرنا شروع کر دیا تو اللہ تعالیٰ تمہارے مردہ وجود میں ایمان کی روح پھونک دے گا۔

۲۔ قَدۡ بَیَّنَّا لَکُمُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ: ہم نے ان آیات کے ذریعے تمہیں طریقۂ حیات بتا دیا ہے۔ اگر تم عقل سے کام لو تو دوبارہ زندگی حاصل کر سکتے ہو۔


آیت 17