آیات 86 - 87
 

فَلَوۡ لَاۤ اِنۡ کُنۡتُمۡ غَیۡرَ مَدِیۡنِیۡنَ ﴿ۙ۸۶﴾

۸۶۔ پس اگر تم کسی کے زیر اثر نہیں ہو،

تَرۡجِعُوۡنَہَاۤ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ﴿۸۷﴾

۸۷۔ اور تم اپنی اس بات میں سچے ہو تو (اس نکلی ہوئی روح کو) واپس کیوں نہیں لے آتے؟

تشریح کلمات

مدین:

مملوک اور محکوم کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ اگر تم اللہ کی مملوک اور محکوم نہیں ہو، تم خود مختار ہو، اپنا راستہ خود بنا سکتے ہو تو اس روح کو جب وہ حلق تک پہنچ چکی ہے واپس کیوں نہیں لاتے، اگر تم اپنے زعم میں سچے ہو کہ ہم اللہ کے زیر اثر نہیں ہیں اور اللہ ہمیں دوبارہ زندہ نہیں کرے گا۔


آیات 86 - 87