آیت 85
 

وَ نَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَیۡہِ مِنۡکُمۡ وَ لٰکِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ﴿۸۵﴾

۸۵۔ اور (اس وقت) تمہاری نسبت ہم اس شخص (مرنے والے) کے زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے۔

تفسیر آیات

۱۔ اور اللہ اس احتضار اور جان کنی کی حالت میں موجود شخص کے تم سے زیادہ قریب ہے یعنی از روئے علم و آگہی تم سے زیادہ قریب ہے۔ تم تو صرف اس کی جان کنی کی ظاہری حالت کو دیکھ رہے ہو لیکن تمہارے علم میں نہیں ہے کہ اس پر کیا گزر رہی ہے۔

۲۔ وَ لٰکِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ: لیکن تم دیکھ نہیں سکتے ہم کتنے قریب سے اس کا حال دیکھ رہے ہوتے ہیں۔


آیت 85