آیت 74
 

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الۡعَظِیۡمِ﴿٪۷۴﴾

۷۴۔ پس اپنے عظیم رب کے نام کی تسبیح کرو۔

تفسیر آیات

۱۔فا برائے بیان نتیجہ ہے۔ جب مشرکین اللہ کی بندگی سے منہ موڑتے ہیں اور قیامت و اعادۂ حیات کا انکار کرتے ہیں تو اے رسول آپ اپنے عظیم رب کی تسبیح کرتے رہیں۔

روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اجْعَلُوھَا فِی رُکُوعِکُمْ۔ (الفقیہ ۱: ۳۱۵)

اسے اپنے رکوع کا ذکر قرار دو۔

یعنی اپنے رکوع میں سبحان ربی العظیم وبحمدہ پڑھو۔

۲۔ بِاسۡمِ رَبِّکَ: میں باء استعانت کے لیے ہے تو معنی یہ ہوں گے اپنے رب کے اسم سے مدد لے کر تسبیح کرو۔ اگر باء ملابسہ کے لیے ہے تو معنی یہ ہوں گے اپنے عظیم رب کے اسم کے ساتھ یعنی رب کا نام لے کر تسبیح کرو۔ چونکہ اسم سے مسمی کا تعین ہوتا ہے اور ہر قسم کے شرک کی نفی ہوتی ہے۔


آیت 74