آیت 11
 

اُولٰٓئِکَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ ﴿ۚ۱۱﴾

۱۱۔ یہی وہ مقرب لوگ ہیں۔

تفسیر آیات

یہی لوگ درگاہ الٰہی میں مقرب ہوں گے۔ اس آیت سے بھی السّٰبِقُوۡنَ کے تعین میں مدد ملتی ہے۔ چنانچہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں فرمایا:

وَجِیۡہًا فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ وَ مِنَ الۡمُقَرَّبِیۡنَ ﴿۴۵﴾ (۳ آل عمران: ۴۵)

وہ دنیا و آخرت میں آبرومند ہو گا اور مقرب لوگوں میں سے ہو گا۔

واضح رہے تمام درجات میں بلند ترین درجہ قرب الٰہی ہے۔ جنت کی تمام نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت قرب الٰہی ہے چونکہ قربت رضایت خداوندی کی صورت میں میسر ہوتی ہے۔ وَ رِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰہِ اَکۡبَرُ اللہ کی خوشنودی ہر نعمت سے بڑی نعمت ہے۔


آیت 11