آیت 72
 

حُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِی الۡخِیَامِ ﴿ۚ۷۲﴾

۷۲۔ خیموں میں مستور حوریں ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ مَّقۡصُوۡرٰتٌ: اپنی اپنی اقامت گاہوں میں مستور اور محفوظ ہوں گی۔ نہ ان پر کسی غیر کی نگاہ پڑے گی، نہ ان کی نگاہ کسی غیر پر پڑے گی۔

۲۔ فِی الۡخِیَامِ: خیام سے مراد عمدہ اقامت گاہیں۔ محاورے میں خیمہ ان اقامت گاہوں کو کہتے ہیں جن میں ہر آسائش فراہم ہو۔ خیام سے مراد وہ چیز نہیں ہے جسے ہم مجبوری کی حالت میں استعمال کرتے ہیں۔

ابن عباس سے روایت ہے:

الخیمۃ درۃ مجوفۃ فرسخ فی فرسخ فیھا اربعۃ الآف مصراع من ذھب۔ (بحار الانوار ۸: ۱۰۷)

یہ خیمہ ایک ایسا وسیع موتی ہے جس کا ایک فرسخ طول، ایک فرسخ عرض ہے۔ اس میں چار ہزار سونے کی چوکھٹ ہیں۔


آیت 72