آیت 70
 

فِیۡہِنَّ خَیۡرٰتٌ حِسَانٌ ﴿ۚ۷۰﴾

۷۰۔ ان میں نیک سیرت اور خوبصورت بیویاں ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ فِیۡہِنَّ: ان دو باغوں یا ان نعمتوں میں۔

۲۔ خَیۡرٰتٌ حِسَانٌ: مجمع البیان میں خَیۡرٰتٌ کا معنی ’’اچھے اخلاق کی مالک‘‘ اور حِسَانٌ کا ’’حسن و جمال‘‘ سے کیا ہے۔

مروی ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے خَیۡرٰتٌ حِسَانٌ کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا:

ھُنَّ صَوَالِحُ الْمُؤْمِنَاتِ الْعَارِفَاتِ۔ (الکافی ۸: ۱۵۶)

یہ وہ مؤمنہ عورتیں ہیں جو نیک اور معرفت رکھنے والی ہیں۔

حضرت امام صادق علیہ السلام سے دوسری روایت میں آیا ہے:

الْخَیْرَاتُ الْحِسَانُ مِنْ نِسَائِ اَھْلِ الدُّنْیَا وَ ھُنَّ اَجْمَلُ مِنَ الْحُورِ الْعِینِ۔۔۔۔ ( الفقیہ ۳: ۴۶۹ باب النوادر )

الخیرات الحسان دنیا کی عورتیں ہیں اور یہ حور العین سے زیادہ خوبصورت ہوں گی۔


آیت 70