آیت 62
 

وَ مِنۡ دُوۡنِہِمَا جَنَّتٰنِ ﴿ۚ۶۲﴾

۶۲۔ اور ان دونوں باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں۔

تفسیر آیات

دُوۡنِہِمَا: کا ایک ترجمہ تو وہی ہے جو ہم نے متن میں اختیار کیا ہے۔ دوسرا ترجمہ یہ کیا گیا ہے: اور ان دو باغوں سے کمتر دو باغ اور ہیں۔

دون کے معنی ’’قریب‘‘ کے بھی کیے جاتے ہیں۔ اس صورت میں آیت کا مطلب یہ ہو گا : مذکورہ دو باغوں سے قریب تر دو اور باغ ہیں۔

ہمارے نزدیک دون کے معنی ’’علاوہ‘‘ کے ہیں چونکہ یہ لفظ ’’علاوہ‘‘ کے معنوں میں دیگر سب معنوں سے بہت بیشتر استعمال ہوتا ہے اور اس میں ان آیات کی تفصیل ہے جن میں فرمایا ہے بہت سے باغات ( جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ) ہوں گے۔


آیت 62