آیت 24
 

وَ لَہُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِی الۡبَحۡرِ کَالۡاَعۡلَامِ ﴿ۚ۲۴﴾

۲۴۔ اور سمندر میں چلنے والے پہاڑوں کی طرح بلند جہاز اسی کے ہیں۔

تفسیر آیات

جہاز سازی و جہاز رانی جیسی انسان کی زمانہ قدیم کی ایجادات ہوں یا آج کل کی جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی دنیا، ان تخلیقی صلاحیتوں کے ماہر پر تو تعجب کیا جاتا ہے لیکن اس کے عظیم خالق کی صنعت پر تعجب و حیرانگی کا اظہار نہیں کیا جاتا جس نے انسان کو صلاحیت عطا کی کہ سمندر کی موجوں کو تسخیر کرتے ہوئے اپنی سواری کے لیے جہاز بنائے اور پانی کو اس طرح خلق کیا کہ اس کی پشت پر جہاز بآسانی اپنی منزل کی طرف گامزن ہو سکیں۔


آیت 24