آیت 23
 

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ﴿۲۳﴾

۲۳۔پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

تفسیر آیات

تم پانی سے حاصل ہونے والی دولت پر مشتمل نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

ذیل میں ہم ان روایات کا ذکر کرتے ہیں جن میں ان دو آیات کی تطبیق محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علی، فاطمہ اور حسنین علیہم السلام پر کی گئی ہے:

ابن عباس سے روایت ہے:

مَرَجَ الۡبَحۡرَیۡنِ علی اور فاطمہ (علیہما السلام) ہیں۔ بَیۡنَہُمَا بَرۡزَخٌ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ اللُّؤۡلُؤُ وَ الۡمَرۡجَانُ سے حسنین (علیہما السلام) مراد ہیں۔ ( شواہد التنزیل ۲: ۲۸۹)

الدرالمنثور ذیل آیت اسی مضمون کی روایت حضرت ابن عباس کے علاوہ دیگر اجلہ اصحاب نے روایت کی ہے۔

ii۔ ابو سعید خدری ۔ ملاحظہ ہو مناقب مغازلی صفحہ ۳۳۹۔ حدیث ۳۹۳

iii۔ انس بن مالک۔ ملاحظہ ہو مناقب علی تالیف: حافظ ابن مردویہ۔ الدر المنثور ۶: ۱۴۳۔ نور الابصار ص ۱۰۱۔

iv۔ ابوذر ۔ ملاحظہ ہو البرہان ۵: ۳۳۴

عبد اللّٰہ بن مسعود ۔ ملاحظہ ہو تفسیر فرات ۱: ۴۶۱


آیت 23