آیت 22
 

یَخۡرُجُ مِنۡہُمَا اللُّؤۡلُؤُ وَ الۡمَرۡجَانُ ﴿ۚ۲۲﴾

۲۲۔ ان دونوں سمندروں سے موتی اور مونگا نکلتے ہیں۔

تفسیر آیات

ان دونوں پانیوں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں۔ یہاں یہ سوال ہو گا کہ میٹھے پانی سے موتی اور مونگا نہیں نکلتے؟ خصوصاً زیر زمین پانی سے۔

بعض کہتے ہیں موتی اور مونگے صرف اسی جگہ پیدا ہوتے ہیں جہاں میٹھا اور کھارا پانی آپس میں ملتے ہیں۔ والعلم عند اللہ۔


آیت 22