آیت 43
 

اَکُفَّارُکُمۡ خَیۡرٌ مِّنۡ اُولٰٓئِکُمۡ اَمۡ لَکُمۡ بَرَآءَۃٌ فِی الزُّبُرِ ﴿ۚ۴۳﴾

۴۳۔ کیا تمہارے (زمانے کے) کفار ان لوگوں سے بہتر ہیں یا (الہامی) کتب میں تمہارے لیے معافی کا پروانہ لکھا ہوا ہے؟

تفسیر آیات

۱۔ اَکُفَّارُکُمۡ خَیۡرٌ: اے کفار عرب! اے کفار قریش! جرم تمہارا بھی وہی ہے پس تمہیں بھی اسی قسم کی سزا ملے گی کیونکہ نہ تم آل فرعون سے بہتر کردار کے حامل ہو، نہ تمہارا جرم ان کے جرائم سے کم ہے۔

۲۔ اَمۡ لَکُمۡ بَرَآءَۃٌ فِی الزُّبُرِ: نہ ہی اللہ کی طرف سے نازل شدہ آسمانی کتابوں میں سے کسی کتاب میں تمہیں امان حاصل ہونے کا کوئی پروانہ موجود ہے کہ تمہارے جرم کی کوئی سزا نہیں ہے۔


آیت 43