آیات 25 - 26
 

ءَاُلۡقِیَ الذِّکۡرُ عَلَیۡہِ مِنۡۢ بَیۡنِنَا بَلۡ ہُوَ کَذَّابٌ اَشِرٌ﴿۲۵﴾

۲۵۔ کیا ہمارے درمیان یہی ایک رہ گیا تھا جس پر یہ ذکر نازل کیا گیا؟ (نہیں) بلکہ یہ بڑا جھوٹا خودپسند ہے۔

سَیَعۡلَمُوۡنَ غَدًا مَّنِ الۡکَذَّابُ الۡاَشِرُ﴿۲۶﴾

۲۶۔ عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا کہ بڑا جھوٹا خود پسند کون ہے۔

تشریح کلمات

اَشِر:

( ا ش ر ) الاشر: بہت زیادہ اِترانا۔

تفسیر آیات

۱۔ ءَاُلۡقِیَ الذِّکۡرُ عَلَیۡہِ: اس کتاب کے ہم زیادہ لائق تھے۔ جس پر نازل کی گئی وہ اس لائق کہاں ہے وہ تو ایک جھوٹا خود خواہ آدمی ہے۔

۲۔ سَیَعۡلَمُوۡنَ غَدًا: جواب میں فرمایا: جب کل محاسبے کا وقت آئے گا اس وقت معلوم ہو گا سچا کون ہے اور جھوٹا کون۔ ابدی نجات کی طرف رہنمائی کرنے والا کون ہے اور خود پسند کون۔


آیات 25 - 26