آیت 14
 

تَجۡرِیۡ بِاَعۡیُنِنَا ۚ جَزَآءً لِّمَنۡ کَانَ کُفِرَ﴿۱۴﴾

۱۴۔ جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی، یہ بدلہ اس شخص کی وجہ سے تھا جس کی قدر شناسی نہیں کی گئی تھی۔

تفسیر آیات

۱۔ یہ کشتی ہماری نگرانی اور حفاظت میں چل رہی تھی۔ یہ ایک محاورہ ہے کہ اگر کسی کو یہ کہنا ہو تو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہے تو کہتے ہیں انت عین اللہ۔

۲۔ جَزَآءً لِّمَنۡ کَانَ کُفِرَ: اس کشتی کے ذریعے نجات ہم نے اس بات کے صلے میں دی کہ ان کی تکذیب کی گئی یعنی حضرت نوح علیہ السلام کو ہم نے نجات دی اس بات کی جزا میں کہ ان کی طویل تبلیغ کو مسترد کیا گیا۔


آیت 14