آیت 13
 

وَ حَمَلۡنٰہُ عَلٰی ذَاتِ اَلۡوَاحٍ وَّ دُسُرٍ ﴿ۙ۱۳﴾

۱۳۔ اور تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر ہم نے نوح کو سوار کیا۔

تشریح کلمات

دُسُرٍ:

( د س ر ) سیخ کے معنوں میں ہے۔ ایک طرف دھکیل دینے کے معنوں میں بھی آیا ہے۔ ابن عباس نے کہا ہے: اس سے مراد کشتی کا سینہ ہے جو پانی کو دھکیل دیتا ہے۔

تفسیر آیات

وَ حَمَلۡنٰہُ: ایسی کشتی پر اٹھایا جو تختوں اور کیلوں سے بنی ہوئی تھی۔ حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے میں ابھی آہن سازی کی صنعت وجود میں نہیں آئی تھی۔ لہٰذا دُسُرٍ سے مراد رسی یا لکڑی کی کیلیں ہو سکتی ہیں۔


آیت 13