آیت 10
 

فَدَعَا رَبَّہٗۤ اَنِّیۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانۡتَصِرۡ﴿۱۰﴾

۱۰۔ پس نوح نے اپنے رب کو پکارا: میں مغلوب ہو گیا ہوں پس تو انتقام لے۔

تفسیر آیات

جب حضرت نوح علیہ السلام صدیوں کی تبلیغ کے بعد اپنی قوم کے ایمان سے ناامید ہو گئے اور اللہ نے بھی خبر دی کہ یہ لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں:

وَ اُوۡحِیَ اِلٰی نُوۡحٍ اَنَّہٗ لَنۡ یُّؤۡمِنَ مِنۡ قَوۡمِکَ اِلَّا مَنۡ قَدۡ اٰمَنَ۔۔۔ (۱۱ ہود۔۳۶)

اور نوح کی طرف یہ وحی کی گئی کہ جو لوگ ایمان لا چکے ہیں ان کے علاوہ آپ کی قوم میں سے ہرگز کوئی اور ایمان نہیں لائے گا۔

اس وقت حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کے خلاف بدعا کی اور ان سے انتقام کی دعا کی۔ جب کسی قوم یا اس کی آنے والی نسلوں سے ایمان کی امید نہیں رہتی تو بددعا کی نوبت آتی ہے۔


آیت 10