آیت 58
 

لَیۡسَ لَہَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ کَاشِفَۃٌ ﴿ؕ۵۸﴾

۵۸۔ اللہ کے سوا اسے دور کرنے والا کوئی نہیں۔

تفسیر آیات

اللہ کے علاوہ قیامت کی ہولناکیوں کو دور کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ کسی متنفس کے بس میں نہیں ہے کہ قیامت کی سختیوں میں سے کسی ایک سختی کو دور کر سکے۔

کَاشِفَۃٌ مونث ہے نفس کی صفت کی وجہ سے جو محذوف ہے۔ یہ خیال بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ کَاشِفَۃٌ کی تاء مبالغہ کے لیے ہے جیسے علامۃ اور یہ خیال بھی ہے کہ یہ مصدر ہے جیسے عافیۃ۔


آیت 58