آیت 50
 

وَ اَنَّہٗۤ اَہۡلَکَ عَادَۨ ا الۡاُوۡلٰی ﴿ۙ۵۰﴾

۵۰۔ اور یہ کہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا۔

تفسیر آیات

طبری کے مطابق اس قوم کو عَادَ اولٰی اس لیے کہا ہے چونکہ عاد ثانیہ ایک قبیلہ تھا جو عمالیق کے ساتھ زندگی بسر کرتا تھا۔ وہ بنی لقیم بن ہزال کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

لیکن صحیح موقف یہ ہے کہ عاد اولی قوم ہود کو کہتے ہیں اسی قوم کے ایک قبیلہ کو ارم کہتے ہیں۔ اس قوم پر تباہی آنے کے بعد جو اہل ایمان بچ گئے تھے ان کی نسل کو عاد ثانیہ کہتے ہیں۔


آیت 50