آیت 49
 

وَ اَنَّہٗ ہُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰی ﴿ۙ۴۹﴾

۴۹۔ اور یہ کہ وہی (ستارہ) شعرا کا رب ہے۔

تفسیر آیات

شعری نامی ستارہ سورج کے بعد سب سے زیادہ چمکدار ستارہ ہے۔ یہ ستارہ سورج سے بیس گناہ زیادہ روشن اور زمین سے دس نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ اہل مصر اور عربوں میں قبیلہ خزاعہ اس ستارے کی پرستش کرتا تھا۔ اس آیت میں فرمایا: تمہارا رب شِّعۡرٰی نہیں بلکہ اللہ ہے جو شِّعۡرٰی کا بھی رب ہے۔


آیت 49