آیت 48
 

وَ اَنَّہٗ ہُوَ اَغۡنٰی وَ اَقۡنٰی ﴿ۙ۴۸﴾

۴۸۔ اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا ہے اور ثابت سرمایہ دیتا ہے۔

تشریح کلمات

اَقۡنٰی:

( ق ن ی ) القنیۃ ثابت سرمائے جیسے باغات، جائداد وغیرہ کو کہتے ہیں۔ اقناہ اللہ مالًا۔ بعض نے قنی کے افقر بھی کیا ہے۔ یہ اس صورت میں ہے کہ یہاں باب افعال کو بمعنی سلب لیا جائے اَقۡنٰی ، سرمائے کو سلب کیا۔ جیسے اعجم ابہام کو دور کیا۔ اس صورت میں آیت کا ترجمہ یہ ہو گا: اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا ہے اور فقیربھی۔

تفسیر آیات

اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے فقیری اور امیری۔ دولت اور سرمایہ حیات عنایت کرنا اللہ کے ہاتھ میں ہے، ان بے شعور بتوں کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ لہٰذا اگر کوئی اس دنیا کی خاطر کسی ذات کی عبادت کرتا ہے تو اسے بھی اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہیے۔


آیت 48