آیت 17
 

مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَ مَا طَغٰی﴿۱۷﴾

۱۷۔ نگاہ نے نہ انحراف کیا اور نہ تجاوز۔

تفسیر آیات

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ نے اس حقیقت کبریٰ کو دیکھنے میں کسی قسم کی غلطی نہیں کی۔ زَاغَ، زیغ کجی کو کہتے ہیں اور طَغٰی حد سے تجاوز کرنے کو۔ رسولؐ کی نگاہ نے نہ تو اس حقیقت کو واقعیت کے ساتھ دیکھنے میں کسی قسم کا انحراف کیا کہ حقیقت کو ادراک کرنے میں کوئی سقم رہ جائے، نہ ہی جس چیز کو اپنی نگاہ میں لانا تھا اس کی جگہ کسی اور چیز کو نگاہ میں لائے یعنی نگاہ نے تجاوز کر کے کسی اور چیز کی طرف توجہ نہ دی۔

بتانا یہ مقصود ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس حقیقت کا ادراک کرنے میں کسی قسم کی خامی نہ آنے دی جسے اللہ تعالیٰ ان کے ادراک میں لانا چاہتا تھا۔


آیت 17