آیت 16
 

اِذۡ یَغۡشَی السِّدۡرَۃَ مَا یَغۡشٰی ﴿ۙ۱۶﴾

۱۶۔ اس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔

تفسیر آیات

سدرۃ نام کے اس درخت پر کیا چیز چھائی ہوئی ہے اسے مَا یَغۡشٰی کہ کر ابہام میں رکھا ہے۔ اگرچہ ایک روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے:

رایت علی کل ورقۃ من اوراقھا ملکا قائما یسبح اللہ تعالی۔ ( مجمع البیان ۔ بحار ۱۸: ۲۸۹)

میں نے اس درخت کے ہر پتے پر ایک فرشتے کو دیکھا جو اللہ کی تسبیح کر رہا تھا۔


آیت 16