آیت 43
 

اَمۡ لَہُمۡ اِلٰہٌ غَیۡرُ اللّٰہِ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ﴿۴۳﴾

۴۳۔ یا ان کا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے؟ اللہ اس شرک سے پاک ہے جو یہ کرتے ہیں۔

تفسیر آیات

ان تمام مفروضوں کے باطل ہونے کے باوجود کیا تمہارے لیے غیر خدا کے معبود ہونے کا امکان باقی رہتا ہے؟ یعنی آخری صورت جس کے خود مشرکین قائل ہیں، یہ ہے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود موجود ہے اس لیے ہم اللہ کی بندگی نہیں کرتے لیکن غیر اللہ کی بندگی کا باطل ہونا گزشتہ آیات سے ثابت ہوا ہے۔ اگر مذکورہ تمام صورتیں ناممکن ہیں تو تمہارے لیے اللہ کی بندگی سے فرار اختیار کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ: اللہ تعالیٰ کی ذات پاکیزہ ہے اس شرک سے جو تم نے اپنے ذہنوں میں گھڑ رکھا ہے۔

ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے سارے راستے بیان فرمائے اور کفر کے سارے راستے بند کیے اور جامع ترین انداز میں غیر اللہ کی بندگی کے جواز کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔


آیت 43