آیت 42
 

اَمۡ یُرِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ؕ فَالَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ہُمُ الۡمَکِیۡدُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾

۴۲۔ کیا یہ لوگ فریب دینا چاہتے ہیں؟ کفار تو خود فریب کا شکار ہو جائیں گے۔

تفسیر آیات

یہ ساری صورتیں درست نہیں ہیں پھر بھی وہ اس لیے اللہ کی بندگی کی طرف نہیں آتے ہیں چونکہ یہ لوگ اسلامی دعوت کے خلاف سازشوں میں مشغول ہیں اور ان کا خیال یہ ہے کہ یہ دعوت، ہماری سازشوں کا شکار ہو جائے گی اور ہمیں اس مسئلہ سے راحت ہو جائے گی۔

حالانکہ ہُمُ الۡمَکِیۡدُوۡنَ یہ لوگ خود اپنی سازش کا شکار ہونے والے ہیں۔

یہ ابتدائے دعوت کے دنوں کی بات ہے جب مسلمان نہایت ہی نامساعد حالات سے دوچار ایک چھوٹی سی بے سروسامان جماعت پر مشتمل تھے۔ اس وقت کی پیشگوئی ہے کہ مخالفین اس دعوت کو ناکام بنانے کے لے جو بھی سازش اور تدبیر کریں اس کا الٹا اثر انہی کافروں کے خلاف ظاہر ہو گا۔


آیت 42