آیت 38
 

اَمۡ لَہُمۡ سُلَّمٌ یَّسۡتَمِعُوۡنَ فِیۡہِ ۚ فَلۡیَاۡتِ مُسۡتَمِعُہُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ؕ۳۸﴾

۳۸۔ یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس (کے ذریعے) سے یہ وہاں (عالم ملکوت) کی باتیں سنتے ہیں؟ (اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے والا واضح دلیل پیش کرے۔

تفسیر آیات

چھٹی صورت یہ ہے کہ ان کے پاس کوئی ایسی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ عالم بالا کی باتیں سنتے ہیں جہاں سے انہیں یہ معلومات حاصل ہو گئی ہوں کہ اللہ کی بندگی نہیں کی جاتی۔ اگر اس قسم کا کوئی مدعی ہے تو اسے اپنا مدعا پر دلیل کے ساتھ سامنے آنا چاہیے۔


آیت 38