آیت 37
 

اَمۡ عِنۡدَہُمۡ خَزَآئِنُ رَبِّکَ اَمۡ ہُمُ الۡمُصَۜیۡطِرُوۡنَ ﴿ؕ۳۷﴾

۳۷۔ کیا ان کے پاس آپ کے رب کے خزانے ہیں یا ان پر ان لوگوں کا تسلط قائم ہے؟

تفسیر آیات

چوتھی صورت یہ ہے کہ یہ لوگ اللہ کے خزانوں کے مالک ہیں، اللہ کے پاس کچھ نہیں ہے۔ رزق، دولت، عزت دینے کا خود انہیں اختیار ہے لہٰذا وہ اللہ کی بندگی نہ کرتے ہوں۔ یہ لوگ اس بات کے بھی قائل نہیں ہیں کہ اپنی روزی اور قسمت خود ان کے ہاتھوں میں ہے۔

اَمۡ ہُمُ الۡمُصَۜیۡطِرُوۡنَ: پانچویں صورت یہ ہے کہ یہ لوگ اللہ پر غالب آنے والے ہوں۔ اسی صورت میں غالب آنے والے مغلوب کی بندگی نہیں کرتے۔ اس نظریے کا بھی کوئی قائل نہیں ہے۔


آیت 37